Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’فلسطینی قوم اپنی سرزمین نہیں چھوڑے گی،ٹرمپ کے عزائم ناکام بنائے جائیں‘

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں قومی اور اسلامی قوتون کی فالو اپ کمیٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام اپنی سرزمین میں جڑے ہوئے ہیں اور وہ اسے نہیں چھوڑیں گے، بے گھر ہونے اور اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیانات مغربی اور صہیونی استعماری منصوبے کے جوہر کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد ہمای قوم کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنا اور ان پر اپنی من مانی سازش مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے عوام جنہوں نے کئی دہائیوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں کسی بھی حالت میں اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اپنی سرزمین پر قائم رہیں گے اور کسی نئی ’نکبہ‘ کی اجازت نہیں دیں گے چاہے کتنے ہی بڑے چیلنجز کیوں نہ ہوں اور ان منصوبوں کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات فلسطیینیوں کے خلاف دشمن کی جارحیت میں امریکی صیہونی شراکت داری کے حقیقی چہرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری نسل کشی اور جبری نقل مکانی کے متوازی طور پر وہ غزہ کی پٹی کے عوام کو ان کی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانات آنے والی امریکی انتظامیہ کے ارادوں کی طرف ایک خطرناک اشارے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ٹرمپ کے خطرناک عزائم کے مقابلے کا تقاضا ہے کہ عرب ممالک، عالم اسلام اور پوری دنیا ان خطرناک منصوبوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

کمیٹی نےآئندہ عرب سربراہی اجلاس سے مطالبہ کیا کہ وہ روایتی مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اور براہ راست قدم اٹھاتے ہوئےمجرمانہ منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں اہم اور بااثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ کسی سیاسی یا انسانی فارمولے یا احاطہ کے تحت فلسطینیوں کے کسی بھی آباد کاری یا نقل مکانی کے منصوبے کو روکنے کے لیے زبانی بیان بازی کے بجائے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan