Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی طلبا کو سہولت دینا کوئی احسان نہیں ہمارا فرض ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ناکام رہی، عالمی عدالت بھی اسرائیل کو نہیں روک سکا۔

 پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کے اعزاز  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلبا کو سہولت دینا کوئی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، ہمارے گھر  اور  تعلیمی ادارے فلسطینیوں کے لیے حاضر ہیں، پاکستان فلسطینیوں کا دوسرا گھر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ کے طلبا سے ملاقات ایک اعزاز ہے، قابض اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ناکام رہی ہے، اسرائیل کی جانب سے بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آرہی ہیں۔ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلبا کو تعلیم کے لیے پاکستان میں تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں گی، فلسطینی طلبا کوسرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر  فلسطینی طالب علموں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور  پاکستان سے جنگ بندی کرانے کی کوشش کی اپیل کی۔

فلسطینی طالبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں، پاکستان میں ہمارا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا جارہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan