کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے اپنے وفد کے ہمراہ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی ایس او کراچی کے صدر ظفرعباس اور سابق مرکزی صدر عارف الجانی اور محمدعلی بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کاکا وہی موقف ہے جوقائداعظم محمدعلی جناح کا فلسطین پر واضح اور دو ٹوک موقف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم انورالحق کاکڑ کی جانب سے قائد اعظم کے نظریہ کو تبدیل کرنے کا بیان آئین پاکستان سے سنگین غداری ہے ۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی فلسطین کاز کے حوالے سے قابل قدر خدمات ہیں اور پاکستانی جوانوں میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں ہمیشہ آگاہی دی ہے اور ہم عزم کرتے ہیں فلسطین کاز کے حل کے لیے مشترکہ کوشش جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے پروگراموں کو وسعت دینے پر اظہار خیال کیا گیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کے اراکین کو فلسطین کے مخصوص مفلر اور نقشہ بھی ہدیہ کئے اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے رکن قاسم خان، حسنین فاروقی اور سکندر بٹ بھی موجود تھے۔