کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے لئے فلسطینی پرچم لہراؤ مہم جاری ہے۔ مہم کے تحت شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں پر فلسطینی پرچم لہرانا شروع کر دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس مہم کے تحت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور سفاکیت کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجتہی کا مستقل سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ گھروں اور سواریوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں فلسطینی عوام کے لئے ادویات جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیں۔
فلسطینی پرچم لہراؤ مہم جاری ہے عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔