Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین میں نسل کشی روکنے کی درخواست پرغور کا خیرمقدم کرتے ہیں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جنوبی افریقہ اور دوسرے ممالک کی درخواست پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی روکنےکی درخواست پرغور شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جمعرات کو ایک پریس بیان میں حماس نے عالمی عدالت انصاف ‘آئی سی جے’ کے سیشنز کے انعقاد کو قابض ریاست کو مجرم قرار دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جس نے عدالت کے سابقہ فیصلوں کو نظر انداز کیا اور ہمارےعوام کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کےخلاف صہیونی نسل کشی کی تفصیلات پر عمل کرنے میں جنوبی افریقہ کا مؤقف قابل تحسین ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر غور کرنے کے لیے دو روزہ سماعتوں کا آغاز کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسرائیل جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائی روک دے، جہاں غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی پناہ لیے ہوئے ہے اور وہ ان کی آخری پناہ گاہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan