اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین اور لبنان کی عوام کے لیے انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ روانہ ہوگیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سےفلسطین اور لبنان کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھا دیاہے۔
این ایل سی کے 2 قافلے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے۔
اب تک مجموعی طورپر ایک ہزار 598 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے۔
قافلے کی روانگی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اراکین اسمبلی ملک ابرار اور راجہ قمر الاسلام اور فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے شرکت کی، فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی انسان دوستی اور ہمدردی امید کی کرن ہے جبکہ لبنانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امداد سے جنگ سے متاثرہ عوام کو بہت ضروری سہولتیں ملیں گی