Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی عوام کےمستقبل کےخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے:حماس

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ “صہیونی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دہشت گرد زاچی ہنگبی کی غزہ کی پٹی پر مجرمانہ جنگ کے اگلے دن ہمارے فلسطینی عوام کے سیاسی مستقبل اور اس کے اعلان کے بارے میں گفتگو دُشمن کے مکروہ منصوبوں اور امریکی حکومت کی دشمن کے ساتھ ساز باز کا ثبوت ہے۔

ایک بیان میں حماس نے مزید کہا ہے کہ ’’ہمارے عوام کی استقامت اور عزم اور ان کی مزاحمت کی بہادری اورثابت قدمی کے سامنے ان بدنیتی پر مبنی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا‘‘۔

حماس نے زور دیا کہ “اس مجرمانہ جارحیت کو شکست دینے کے بعد فلسطینی عوام کی قسمت اور غزہ کی پٹی کا مستقبل اور اس کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے اور کوئی نہیں‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام “کسی کو بھی ان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کی بہادرانہ مزاحمت فلسطینی عوام کے مستقبل اور حق خوداردایت کے خلاف قابض ریاست کے کسی بھی ہاتھ کو کاٹ دے گی۔

گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 37,658 شہید اور 86,237 دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan