Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی فالواپ کمیٹی کی بلنکن کے بیانات کی شدید مذمت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کی نیشنل اینڈ اسلامک فورسز فالو اپ کمیٹی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں صہیونی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ پر جنگ بندی میں رکاٹ کا الزام عایدرتے ہیں اورحقیقی رکاوٹ صہیونی ریاست کے طرز عمل پرخاموش ہیں تو اس سے لگتا ہے کہ جنگ بندی کا امریکی منصوبہ محض ایک ڈھونگ ہے۔

جمعرات کی شام ایک بیان میں کمیٹی نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وزیر خارجہ پر نظر ثانی کرے، جس نے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ اقوام متحدہ نے جن بچوں اور خواتین کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے، کے قاتلوں کے ساتھ امریکہ کی مکمل ملی بھگت ہے۔

کمیٹی نے فلسطینی مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت اور مذاکراتی جنگ میں اس کی حمایت اور مدد کا اعادہ کیا۔

کمیٹی نے عالمی برادری اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والی  اور فلسطینیوکےخلاف نسل کشی کی جنگ کرنے والی قابض اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہاتھاکہ حماس جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہے حالانکہ حماس نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کا مکمل اور تفصیلی مثبت جواب دے دیا ہے جس میں حماس نے امریکی جنگ بندی تجویز کو معمولی تبدیلیوں کے ساتھ قبول کیا ہے مگر اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan