Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی عوام سےقابض صہیونی ریاست کے عزائم کو ناکام بنانے اور مسجد اقصیٰ کے سفر کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کی تعداد میں اضافے اور قابض دشمن ریاست کے حملوں اور آبادکاروں کی دراندازی کے سلسلے میں کل جمعہ کو فلسطینی مساجد میں آئمہ نے جمعہ کے اجتماعات میں بھی قبلہ اول کے دفاع پر زور دیا۔

علما اور نے قابض حکام اور آبادکار ٹولوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے آنے والے دنوں اور رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی کاز اور اس کے اسلامی مقدسات کو خطرے میں ڈالنے والے خطرناک حالات کے تناظر میں اقصیٰ دفاع اور اس کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف امریکی۔ صہیونی گٹھ جوڑ کے تحت کی جانے والی مذموم سازشوں اور ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو مسجد اقصیٰ تک پہنچ سکتا ہے، اس کے مبارک صحنوں میں مستقل طور پر موجود رہنے کی کوشش کرے۔ ماہ صیام میں یہودی دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ناکام بنانےکے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذارے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan