سڈنی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اسرائیل کی سابق وزیر انصاف آیلیٹ شیکڈ کو فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کی وجہ سے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
عبرانی ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے رپورٹ کیا کہ سابق وزیر انصاف ’ایلیٹ شیکڈ کو آسٹریلیا نے انہیں داخلے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
شیکڈ نے آسٹریلوی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اسے “ایک انتہا پسند حکومت ، اسرائیل مخالف، فلسطین کی حامی اور ’سام مخالف‘ قرار دیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار کی وجہ سے اسرائیل کی سابق وزیر انصاف آیلیٹ شیکڈ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔
شیکڈ کا کہنا ہے کہ “سیاسی وجوہات کی بنا پر میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہوں۔ اس لیے مجھے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی اجازت نہیں ہے یہ آسٹریلوی جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے”۔