مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آباد کار اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں سرگرن’یشیئل لیٹر‘ کو امریکہ میں اسرائیل کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ لیٹر سفیر مائیک ہرزوگ کی جگہ لے گا جسے نیتن یاہو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل اس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے جب نیتن یاہو برسوں پہلے وزیر خزانہ تھے۔
لیٹر ریاستہائے متحدہ میں پیدا ہو اور تقریباً چار دہائیاں قبل مقبوضہ علاقوں میں آباد ہونے کے لیے فلسطین منتقل ہوگیا تھا۔ لیٹر الخلیل میں اسرائیلی آباد کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی حمایت کے لیے سرگرمیوں میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔ وہ یہودی بستی ایلی میں رہتا ہے۔اس کا ایک بیٹا موشے غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کا دوسرا بیٹا شالداگ یونٹ میں ریزرو افسر تھا اور تقریباً ایک سال قبل شمالی غزہ میں لڑائی میں مارا گیا تھا۔
لیٹر فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور وہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کا پرزور حامی ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت نے اسے ایک خاص مقصد کے لیے چنا ہے تاکہ وہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع کی وکالت کرسکے۔
لیٹر شیلا پالیسی فورم میں لیکچرر اور سینئر محقق ہے جو مختلف مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسرائیل پورٹس کمپنی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔
نتن یاہو نے آبادکار سفیر کی تقرری کے فیصلے کے بعد تبصرہ کیا کہ “یحیل لیٹر ایک باصلاحیت سفارت کار، ایک فصیح وبلیغ، امریکی ثقافت اور سیاست کی گہری سمجھ رکھتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یحیل ریاست اسرائیل کی بہترین نمائندگی کرے گا۔