Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی دُنیا کی نظروں کے سامنے بھوک سے مر رہے ہیں:اقوام متحدہ

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات زندگی انتہائی مہلک ہوچکے ہیں اور فلسطینی شہری بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ دنیا ان کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’انروا‘ کا متبادل تلاش کرنا اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی تقریباً ایک ماہ سے اسرائیلی محاصرے میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہری بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ دنیا اس جرم کر روکنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔

اس تناظر میں اقوام متحدہ نے ایک مکتوب میں کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا متبادل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

اقوام متحدہ نے ’انروا‘ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کا باضابطہ طور پر ایک خط میں جواب دیا۔ اس اقدام سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اس کی کارروائیوں کو تباہی کے خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایک نئے قانون کے تحت اسرائیل نے گذشتہ اتوار کو اقوام متحدہ کو مطلع کیا کہ اس نے ’انروا‘ کے ساتھ 1967 کے تعاون کے معاہدے کو ختم کر دیا ہے جس میں ایجنسی کے تحفظ، نقل و حرکت اور سفارتی استثنیٰ کو ختم کردیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan