لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لندن میں فلسطین کے حامی مارچ کے مرکزی منتظمین میں سے ایک کریس ناینام نے “ٹرمپیئن ایجنڈے”سے خبردار کرتے ہوئے فلسطینی حامی مظاہروں کے خلاف پولیس دشمنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
باسٹھ سالہ سالہ ناینا م نے 18 جنوری کو فلسطین کی حمایت میں ہونے والے قومی مارچ پر پولیس کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں خود کو بے قصور قرار دیا۔
ایک تجربہ کار جنگ مخالف کارکن،نانیا م فلسطین کے لیے قومی احتجاج کا مرکزی سہولت کار ہے اور اس نے وسطی لندن میں فلسطین کے حامی مظاہروں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ممتاز برطانوی کارکن ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہوا جہاں اس نے پبلک آرڈر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات سے انکار کیا۔’ اسٹاپ دی وار الائنس‘ کے نائب کو پولیس نے ایک جلوس کے دوران اس وقت گرفتار کیا تھا جب جلوس نے مظاہرین کو برٹش براڈ کاسٹ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے سے روک دیا۔
پچھلے مہینے برطانوی پولیس نے وسطی لندن میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کو احتجاجی حالات کی خلاف ورزی کے شبے میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اپنے جلوس کے دوران مبینہ طور پر پولیس کی حدود کو توڑا تاہم پولیس کے اس اقدام کو انسانی حقوق کے گروپوں نے شہری آزادیوں پر حملہ قرار دیا۔
گذشتہ جمعرات کو ہونے والے سیشن کے دوران جج جسٹس نیتا منہاس نے ناینام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ان پابندیوں کی وجہ سے وہ “فلسطین یکجہتی اتحاد” کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہروں میں شرکت نہیں کر سکتے تھے، لیکن انہیں ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا جسے اگلے جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ناینام نے کہا کہ کئی قانونی انتباہات تھے جو انہیں احتجاج میں شرکت سے روک رہے تھے، کیونکہ وہ ابھی تک انتظار کر رہے تھے کہ کیا اگلی موسم گرما میں ان کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ “ہم نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے پولیس کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی تحریکوں کو سنبھالنے میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ حال ہی میں پولیس نے مظاہرین سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا شروع کیا۔ پولیس نے بہت سے مظاہرین اور اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا “۔
انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات شروع سے ہی واضح تھی کہ حکام مظاہروں کے حجم کو کم کرنے، انہیں کمزور کرنے اور انہیں جرم قرار دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے برطانوی حکومت کے وزراء اور عوامی رہنماؤں کے بیانات کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے مظاہرین کو “انتہا پسند تنظیموں کے آلہ کار” یا “نفرت انگیز مظاہرین” کے طور پر بیان کیا۔ اس طرح کے بیانات نےپولیس پر دباؤ بڑھایا گیا۔
ناینام نے نشاندہی کی کہ ان مظاہروں کو سنبھالنا عراق کے خلاف جنگ مخالف مظاہروں سے مختلف تھا، کیونکہ ان مظاہروں میں مظاہرین پر عائد پابندیوں، گرفتاریوں کی تعداد، یا وسیع پیمانے پر پولیس کی مداخلت کے لحاظ سے زیادہ اور سخت پابندیاں دیکھنے میں آئیں۔
برطانوی کارکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ٹرمپ مخصوص ایجنڈے” پر کام کررہے ہیں۔ برطانوی حکومت وائٹ ہاؤس کی پیروی کرے گی، جو کہ مظاہروں کو مسلسل دبانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔.’