طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈز‘ کی طولکرم بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے القدس بریگیڈز اور ریوینج اینڈ لبریشن گروپس کے ساتھ مل کر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ایک منصوبہ بند گھات لگا کر قابض فوج کی انفنٹری فورس کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بٹالین نے وضاحت کی کہ ٹھیک 11:30 پر ان کی ایک لڑاکا فارمیشن کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کے بعد انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ایک انفنٹری فورس کو سخت گھات لگا کر نشانہ بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد دشمن فوج کو ریسکیو فورس کے ذریعے نورشمس کیمپ میں مدد فراہم کی گئی۔ ہلاک اور زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔
القدس بریگیڈز اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے ہمراہ القسام کے مجاھدین نے ایک پیادہ فورس کو نشانہ بنایاجو طولکرم کیمپ کے آس پاس کے ایک گھر کے چھپی ہوئی تھی۔
سرایا القدس نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ منگل کی صبح نور شمس کیمپ کے وادی القلنسوہ میں ایک پیادہ دستے پر گھات لگانے اور انہیں براہ راست گولیوں نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئ۔
قابض فوج نے طولکرم اور اس کے کیمپوں پر چھاپوں، گرفتاریوں اور شہریوں کی املاک کی تباہی کا سلسلہ مسلسل سولہویں روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
طولکرم پر جارحیت کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور ہزاروں افراد کو قابض فوجیوں نے گن پوائنٹ پر بے گھر کردیا ہے۔