Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال ہونے والے امریکی بم جی بی یو-39کیا ہیں؟

واشنگٹن   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ہتھیاروں کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے پہلے دنوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے غزہ پر فضائی حملوں میں امریکی جی بی یو-39 گائیڈڈ بموں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عسکری ماہرین نے مزید کہا کہ اس قسم کے نسبتاً چھوٹے گائیڈڈ بم جن میں سے ہر ایک کا وزن 250 پاؤنڈ ہے، شہریوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے ایک اسکول میں اسی نوعیت کا ایک ناکارہ بم ملا تھا۔ اس قسم کے بم کا مخصوص پچھلا پن بھی 13 مئی کو نصیرات کے ایک اسکول میں ایک اور حملے کے مقام پر ظاہر دیکھا گیا جہاں کم از کم 36 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ GBU-39 بموں کی باقیات رہائشی مکانات کے باہر دیکھی گئیں جو اپریل میں جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح، مارچ میں غزہ شہر اور جنوری میں تل السلطان میں مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنے۔

اسرائیل کی جانب سے ان بموں کے استعمال کی یہ مثالیں ماہرین کے عمومی اندازے کے صرف ایک حصے کی نمائندگی کرتی ہیں، لیکن بہت سے تجزیہ کاروں نے واضح کیا ہے کہ فضائی حملوں اور اسرائیلی ذخیرے کو بھرنے کی درخواستوں کے نتیجے میں ملنے والا ملبہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسرائیل نے واضح طور پر ان بموں کا استعمال کو تیز کر دیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ صرف اس کی فوج کے پاس اس کی گائیڈڈ  ہتھیاروں کی فہرست ہے۔ اس نے 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کتنی بار اور جگہوں پر جی بی یو-39 بم استعمال کیے ہیں۔

ان بموں کی رینج کم از کم 40 میل ہے اور ان کی رہنمائی گلوبل پوزیشننگ سسٹم جی بی یو) )سے ہوتی ہے جس میں مخصوص اہداف کے لیے کوآرڈینیٹ ہوتے ہیں جن کی نشاندہی ہتھیاروں کے لانچ ہونے سے پہلے کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہجی بی یو-39 بم اتنا درست ہے کہ یہ عمارتوں کے اندر مخصوص کمروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ زیادہ تر جنگی طیارے ایک وقت میں 8 بم لے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو آزادانہ طور پر مختلف اہداف کی طرف پھینک سکتے ہیں۔

اسرائیل 2008ء سے غزہ، شام اور لبنان کے خلاف اپنی جارحیت میں جی بی یو-39 بم استعمال کر رہا ہے۔

امریکہ نے 2012 سے اب تک اس نوعیت کے کم از کم 9,550 بم اسرائیل کو فراہم کیے ہیں، جن میں سے 1,000 گزشتہ موسم خزاں میں بھیجے گئے تھے۔

گزشتہ اکتوبر 7 سے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 120,000 سے زیادہ فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10,000 کے قریب لاپتہ ہو چکے ہیں اور غزہ کی تقریبا 19 لاکھ آبادی بے گھر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan