ملتان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے مظلومین غزہ فلسطین کے لئے چونگی نمبر 6 پر دعائے توسل کا اہتمام کیا گیابزم کمیل کے مسئول برادر امیتاز نے دعائے کی تلاوت کی۔شہدائے غزہ کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین برادر سلیم عباس صدیقی صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈویژنل آرگنائزر آئی ایس او ملتان برادر حسن رضا برادر احتشام ڈاکٹر حسیب برادر فخر نسیم برادر عاطف سرانی,برادر جواد مصطفی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ سید نیر عباس شمسی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
دعائیہ تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی، شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر فلسطینی نغمے لگائے گئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مزمت کی اور حماس اور اسلامی جہاد کی استقامت کو سراہا گیا ۔