کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے بعد الجیریا سے چلنے والا زمینی کاروان برائے غزہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا مصر پہنچ چکا ہے جہاں سے غزہ کی طرف رفح کراسنگ جانا ہے تاہم مصر کی حکومت نے اس امدادی کاروان کو طاقت اور جبر کے ذریعہ روک دیا ہے اور آزادی پسند کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔گلوبل مارچ ٹو غزہ یکجہتی کیمپ کےشرکاء سےجماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ڈاکٹر صابر ابو مریم، وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر سدرہ ،سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنم اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے پیر خرم شاہ، محمد حسین محنتی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانئویل، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، پی پی پی کونسلر چوہدری محمد طارق، پاکستان عوامی تحریک کے نوید عالم، پیر معاذ نظامی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ یکجہتی غزہ مارچ کیمپ کے شرکاء نے غزہ کے امدادی کاروان کے لئے راستے روکے جانے پر مصری حکومت کی شدید مذمت کی اور ا سکا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔ یکجہتی کیمپ کے شرکاء نے گذشتہ دنوں ایران پر ہونے والے اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔مقررین کاکہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی جاری ہے، امریکہ اور اسرائیل غزہ کے لوگوں کو بھوک کے ذریعہ قتل کر رہےہیں اور ساتھ ساتھ امداد کے نام پر گولیوں سے چھلنی کیا جا رہاہے ۔ انہوںنے غزہ میں جاری جارحیت پر عالمی برداری کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا کےحکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کریں۔مقررین نے کہاکہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت مسئلہ فلسطین مسیت ایران کے معاملہ پر بھرپور حمایت کرے اور عملی اقدامات بروئے کار لا ئے جائیں۔
گلوبل مارچ ٹو غزہ یکجہتی کیمپ میں علامہ عبد الوحید یونس، قادر مسجد کے صدر مفتی عبد المجید، مفتی علی مرتضی سمیت روشن سومرو، ڈاکٹر افتخار طاہری، مجاہد چنا ، ڈاکٹر ثمرین، سلیم صالح بزدرا، واحد بلوچ ، گل محمد منگی، عطاء عمرانی، مخدوم ایوب قریشی، ڈاکٹر گوہر مہر سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔