حکومتی زرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی کھیپ بدھ کو پاکستان سے لبنان روانہ کردی گئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لبنان میں جنگ کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق ایک کارگو طیارے پر 3 ٹن ادویات اور دیگر ضروری اشیاء لبنان پہنچا دی ہیں۔
یہ امدادی پیکج این ڈی ایم اے، پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔