Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا ,حماس کا اظہارِ تشکر

اسلام آبا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بعض اسلامی ممالک کی جانب سے “طوفانِ احرار” معاہدے کے تحت آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان نے بھی کچھ فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اسرائیلی زندانوں سے رہائی پانے والے15 فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہے گا۔

ڈاکٹر قدومی نے اس عظیم اقدام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ؒخیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت قابض صہیونی ریاست کی طرف سے کئی فلسطینیوں کی رہائی کے بعد جلا وطنی کی شرائط رکھی ہیں۔ اس ضمن میں ترکیہ نےبھی فلسطینی شہریوں کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan