Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت قابل مذمت ہے، او آئی سی

او آئی سی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) او آئی سی نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کو پامال کیا ہے۔

او آئی سی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور صہیونی حکومت کی جارحیت کا شکار ہونے والے دوسرے ممالک اپنی حاکمیت کے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور خطے کے ممالک کے خلاف شرارت آمیز اقدامات سے مشرق وسطی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کی برقراری کے لئے اپنی ذمہ داری کرتے ہوئے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan