رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی کلب برائے امور اسیران کے کلب کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں گرفتاری فلسطینیوں کی تعداد 9,170 تک پہنچ گئی ہے، جن میں کم از کم 640 بچے اور 310 خواتین شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں اسیران کلب نے نسل کشی کی جنگ کے 250 دن بعد مغربی کنارے میں زیر حراست افراد کے کیسز کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق انتظامی حراست کے احکامات کے تحت 6,627 سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں عورتیں، بچے اور خواتین شامل ہیں۔
اسیران کلب نے بتایا کہ گرفتار فلسطینی صحافیوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 52 زیر حراست ہیں۔
جن صحافیوں کو قابض نے حراست میں رکھا ان میں 6 خواتین صحافی بھی شامل ہیں جنہیں یا تو انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمارسے معلوم ہوتا ہے کہ طبی عملے میں گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد 310 تک پہنچ گئی۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قابض فوج نے کم از کم 30 وکلاء کو گرفتار بھی کیا جبکہ قابض جیلوں میں زیر حراست انجینئرز کی تعداد 35 ہے۔