غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے شمالی غزہ گورنری میں متمرکز اور جاری قتل عام کے آپریشن کے آغاز سے اب تک 40 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابض فوج نے اب تک 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت جبالیہ آپریشن میں 40 افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے اعلان کے ایک حصے کے طور پر شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں ان فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔
فوج کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ میں نسل کشی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 824 ہو گئی۔
اعداد و شمار میں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، لبنان اور اسرائیل کے اندر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار شامل ہیں۔
جبکہ 5,541 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ غیر جانب دارا داروں کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے ہونے والے جانی نقصان کو چھپا رہی ہے۔
پانچ اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے “حماس کو علاقے میں دوبارہ طاقت حاصل کرنے سے روکنے” کے بہانے شمالی غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔
قابض اسرائیلی فوج نےشمالی غزہ پر قبضہ کرکے اسے ایک بفر زون میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور فلسطینیوں کو خونی بمباری اور سخت محاصرے کے بوجھ تلے بے گھر کرنا چاہتی ہے۔