Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوجی قیدی کی حفاظت پر مامور مجاہدین سے رابطہ منقطع: سرايا القدس

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ’سرايا القدس‘ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوجی کی نگرانی پر مامور ان کی ایک مزاحمتی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

منگل کے روز عسکری ترجمان ابو حمزہ نے انسٹاگرام کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ “ہم اعلان کرتے ہیں کہ پیر کے روز سے قابض فوجی بارون بریسلافسکی کی نگرانی پر مامور سکیورٹی ٹیم سے ہمارا رابطہ ختم ہو چکا ہے”۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب قابض اسرائیلی فوج نے شدید زمینی جارحیت کرتے ہوئے ان علاقوں پر حملہ کیا جہاں مذکورہ فوجی قیدی کو رکھا گیا تھا۔ ابو حمزہ نے کہا کہ “ہمیں اب تک اس ٹیم کی حالت یا انجام کے بارے میں کوئی علم نہیں”۔

سرايا القدس کے ترجمان نے مزید کہا کہ “جب سے ہمارے مظلوم عوام کے خلاف نسل کش جنگ کا آغاز ہوا ہے مجرم بنجمن نیتن یاھو اور اس کی انتہاپسند دائیں بازو کی حکومت نے اپنے قیدیوں کے مسئلے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وہ انہیں بچانے کے بجائے انہیں قتل کر کے تابوتوں میں واپس لانے کی کوشش میں مصروف ہیں”۔

اس اعلان نے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے کہ قابض اسرائیل اپنی بربریت میں نہ صرف فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ اپنے ہی فوجیوں کی زندگیوں کی بھی کوئی قدر نہیں کرتا۔ سرايا القدس کی جانب سے یہ پیغام اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں قابض ریاست کے تمام تر جبر کے باوجود اپنے نصب العین پر قائم ہیں اور فلسطینی قیدیوں، شہداء اور قوم کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan