کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف اور امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء اور اساتذہ کے خلاف جبری کاروائیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، جامعہ نمل کے اساتذہ ڈاکٹر مدد علی، ڈاکٹر فضلی حسین، مس نمرا نوید، مس ماریہ بتول اور دیگر نے جمعہ کے روز جامعہ نمل سے نکالی گئی یکجہتی فلسطین ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غزہ میں جاری نسل کشی اور جارحیت کو بند کرنے شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں فلسطینیوں کے حق واپسی کے عنوان سے چابی کے نشان کے پلے کارڈز اور پاکستان فلسطین کے ساتھ، اسرائیل ناجائز ریاست سمیت فلسطینیوں کی حمایت کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ ہم امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کرنے والا طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ہیں اور ان کے خلاف امریکی حکومت کی جبری کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے خاتمہ اور امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کے حقوق کے لئے ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔ آج فلسطین میں انسانیت کو قتل کیا جا رہاہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور ہم فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مدد علی، ڈاکٹر فضلی سمیت خواتین اساتذہ نمرا نوید اور ماریہ بتول کاکہنا تھا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ فلسطین اور انسانیت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کرنیوالے طلباء اور اساتذہ کو گرفتار کرنا انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی سنگین خلاف ورزی ہے امریکی حکومت تمام گرفتار طلباء اور اساتذہ کو فی الفور رہا کرے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے فری فری فلسطین، فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی نعرے لگائے۔