Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نصف ملین آباد کار فلسطین چھوڑ گئے، اسرائیل پر مشکل وقت ہے:بینیٹ

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین میں نو ماہ سے جاری طوفان الاقصیٰ معرکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں آباد کار مقبوضہ فلسطین سے چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب سابق قابض وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نےیہودی آباد کاروں سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود  رہنے کا مطالبہ کرنے پر آمادہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  سنہ 1948ء کے بعد سے اسرائیل کے لیے یہ سب سے مشکل وقت ہے۔

بینیٹ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  میں اپیل کرتا ہوں کہ یہودی آباد کار ملک نہ چھوڑیں۔

اس نے مزید کہا کہ “کل ایک شاندار سافٹ ویئر انجینیر (جس کا اس نے نام نہیں بتایا) نے مجھے بتایا کہ وہ اگلے تعلیمی سال (اگلے ستمبر کے اوائل) کے آغاز سے پہلے اسرائیل چھوڑ کر یورپ کے کسی ملک چلاجائے گا۔ اس سے مجھے بہت دکھ ہوا”۔

بینیٹ کی کال اسرائیلی پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے انکشاف کے بعد آئی ہے۔ گذشتہ اتوار جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک نصف ملین سے زیادہ اسرائیلی چھوڑ چکے ہیں اور واپس نہیں آئے ہیں۔

بینیٹ نے کہا کہ “ہم آزادی کی جنگ (فلسطین پر قبضے اور 1948 کے نکبہ) کے بعد کے سب سے مشکل دور سے گذزر رہے ہیں۔ بین الاقوامی بائیکاٹ، ڈیٹرنس کو نقصان پہنچا، 120 اسرائیلی قید میں ہیں اور ان کے ہزاروں سوگوار خاندان پریشان ہیں۔الجلیل (شمالی مقبوضہ فلسطین) ویران، ہزاروں بے گھر افراد، وزراء کوصرف اپنی فکر ہے، معیشت پر کنٹرول ختم اور معاشی خسارہ حد سےزیادہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک چھوڑنے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں اس سرنگ سے نکلنے کے لیے اسرائیل کے لوگوں کی تمام صلاحیتوں اور لگن کی ضرورت ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan