Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیویارک ٹائمز نے غزہ میں ہیضے کی وبا سے خبردار کردیا

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے غزہ میں صحت کی ابتر صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے جنگ سے تباہ حال علاقے میں ہیضے کی وبا کے پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کی فزیبلٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں جب کہ اسرائیل کی تباہی کی جنگ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی حقیقت نئی بیماریوں اور وبائی امراض کے ابھرنے کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے ایک  آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بیماریاں اور وبائی امراض غزہ کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے ایک بین الاقوامی تحریک کی ضرورت ہے کہ وہ جنگ بندی کی فوری اورمستقل منظوری تک پہنچ جائے جو غزہ کے لوگوں اور بچوں کے حقوق کو بحال کرے۔

ڈاکٹر محمد آغا الکردی ایک انسانی ہمدردی کے کارکن جنہوں نے جنگ کی روشنی میں غزہ کے بچوں کو درپیش سنگین صحت کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں خبردار کیا کہ اگر یہ صورت حال جاری رہی تو پولیو ہی واحد بیماری نہیں رہے گی جو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی۔

الکردی نے صحت کی صورت حال کی خرابی کی طرف توجہ دلائی، کیونکہ اسرائیلی بمباری پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم میں رکاوٹ ہے اور محفوظ پانی کی کمی بڑے پیمانے پر وبائی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔

الکردی نے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو روزانہ 180 ایسے بچے موصول ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جیسے کہ ریشز، ہرپس یا چکن پاکس جیسے عارضوں کا شکار ہوتے ہیں۔

غزہ میں 10 ماہ کے بچے کے جسم میں اگست میں پولیو کا وبائی وائرس دوبارہ نمودار ہوا، جس سے عالمی ادارہ صحت نے دیگر گروپوں اور تنظیموں کے تعاون سے ایک بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی جس میں 680,000 فلسطینی بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

الکردی نے نشاندہی کی کہ  اگرلوگوں کو مناسب خوراک اور غذا نہ ملے تو ویکسین مؤثر طریقے سے کام نہیں کرتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan