Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی سعودی عرب سے تیل پائپ لائن جوڑنے کی کوشش، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے بات چیت

قبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ریٹائرڈ اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل عامر ایویوی نے انکشاف کیا ہےکہ اپنے دورہ امریکہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی تیل پائپ لائنوں کو سعودی عرب سے منسلک کرنے پر بات چیت کی تاکہ مصر کے ساتھ اہم سوئز نہر کے ذریعے یورپ تک توانائی کی منتقلی کے میدان میں مقابلہ کیا جا سکے اور اسرائیل کو توانائی کے مرکز میں تبدیل کیا جا سکے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اقتصادی اور عسکری ماہر نے نیتن یاہو کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات کو “اسرائیل کی توانائی کا ایک اہم مرکز بننے کی پوزیشن کو ترقی دینے کا ایک اسٹریٹجک موقع قرار دیا، جو اسے اقتصادی اور توانائی کی سطح پر ایک علاقائی طاقت میں تبدیل کر دے گا۔”

سات فروری کو شائع ہونے والی رپورٹ مطابق جنرل ریٹائرڈ ایویوی نے کہا کہ “ایلات-عسقلان پائپ لائن کو بحیرہ احمر میں سعودی پائپ لائن سے جوڑنے میں اقتصادی اور توانائی کی سطح پر سنجیدہ دلچسپی ہے۔” اس سے کھیل کے اصول بدل جائیں گے اور اسرائیل توانائی کی عالمی منڈی میں ایک بڑا کھلاڑی بن جائے گا۔

ایویوی نے اس لنک کے چار فوائد درج کیے، جو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد سامنے آئیں گے: یہ نہر سویز میں اثر و رسوخ پر مصر کے ساتھ مقابلے کی اجازت دے گا، آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی نقل و حمل سے ایرانی خطرے کو دور کرے گا، اسرائیل میں ہنگامی ذخیرے کو محفوظ بنائے گا اور اپنی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔

اسرائیلی ایلات-عسقلان پائپ لائن کمپنی یا یورپ ایشیا پائپ لائن کمپنی (EAPC) کو جو اسرائیل میں تیل اور گیس کی پائپ لائنیں چلاتی ہے اور اسرائیلی معیشت کے لیے تقریباً 75% توانائی فراہم کرتی ہے بحیرہ احمر میں سعودی پائپ لائن کے ساتھ جوڑنے کی بات کر رہے ہیں، جو اسرائیل کو توانائی کی یورپ تک منتقلی کے لیے عالمی مرکز بنا دے گی۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل ستمبر 2023 ء میں امریکی نیٹ ورک “CNN” کو بتایا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ معمول کے معاہدے تک پہنچنے سے “سعودی عرب، اردن، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے راستے ایشیا کے درمیان توانائی کی پائپ لائنوں، ریلوے لائنوں اور فائبر آپٹک کیبلز کی راہداری بنائے گا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan