Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللّٰہ نے صیہونی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

 لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
۔ حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیساریہ میں واقع گھر پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان کے قصبے اودیسہ میں صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

محمد عفیف نے اسرائیل کی جانب سے شہید یحییٰ سنوار کی کردار کشی پر اسرائیل اور اس کے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آپ اپنے ہر شیطانی کام کو آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان سے تین ڈرونز لانچ کیے گئے، جن میں سے ایک نے قیساریہ میں واقع  وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan