خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف پر حملہ کیا ہے۔
نتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کے کئی مہینے بعد ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ دوسرے ممالک حملے کے بعد سے ہی صہیونی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی خبروں کی تردید کی ہے۔