Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاھو اور گیلنٹ کی بچنے کی کوشش ناکام – عالمی عدالت نے وارنٹ منسوخی مسترد کر دی

دی ہیگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی عدالت انصاف میں انصاف کے متلاشی فلسطینی عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے استغاثہ نے غاصب اسرائیل کے اُس مطالبے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے جس میں بنجمن نیتن یاھو اور سابق جنگی وزیر یوآف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

عدالت کے استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ دس صفحات پر مشتمل ایک سرکاری یادداشت میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کا یہ مطالبہ قانونی بنیاد سے محروم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جاری تحقیقات کو معطل کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 21 نومبر 2024 ءکو نیتن یاھو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے سنگین الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ یہ وہ مظالم ہیں جو قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری انسانیت سوز نسل کشی کی صورت میں پوری دنیا کے سامنے روا رکھے۔

غاصب اسرائیلی حکام نے رواں سال 9 مئی کو عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ نیتن یاھو اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹس واپس لے لیے جائیں اور فلسطینی سرزمین پر ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات فی الفور روک دی جائیں۔ تاہم عدالت کے پراسیکیوٹرز نے واضح کر دیا کہ اسرائیلی دعوے کا نہ کوئی قانونی وزن ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔

عدالت نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطین میں جاری صورتحال کی تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اسرائیل کے کسی بھی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا جو انصاف کے راستے میں رکاوٹ بنے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل خود بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے، جب کہ فلسطین اس عدالت کا باقاعدہ رکن ملک ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم کیے بغیر اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل امریکہ کی کھلی سرپرستی میں فلسطینی عوام کے خلاف گزشتہ 19 ماہ سے قیامت خیز جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں اب تک ایک لاکھ پچہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور نہتی عورتوں کی ہے۔ ہسپتال، سکول، مساجد، پناہ گاہیں سبھی برباد کر دی گئیں، اور چودہ ہزار سے زائد افراد آج بھی ملبے تلے یا لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan