Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو پر یقین نہ کریں، فوجی دباؤ ہمیں مار دے گا: اسرائیلی قیدی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’تحریک‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں قید ایک اسرائیلی قیدی کا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں اسرائیلی قیدی عمری میران کو غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قیدی کے طور پر اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک موم بتی جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میران نے کہاکہ “آج میری دوسری سالگرہ ہے جس کے لیے میں یہاں آیا ہوں۔ یہ کہنا ممکن نہیں کہ میں یہاں جشن منا رہا ہوں، بلکہ اس وقت میں حماس کی قید میں ہوں “۔

اس نے کہا کہ “میں نے یہ کیک اپنی سالگرہ کے لیے بنایا تھا، لیکن ڈیڑھ سال سے کوئی خوشی نہیں دیکھی۔ مجھے اپنی بیٹیوں اور بیوی کی بہت یاد آتی ہے”۔

میران نے اسرائیل کے اندر موجود لوگوں کے لیے ایک پیغام میں کہاکہ “میرے تمام خاندان اور دوستوں کےلیے یہاں کی صورتحال انتہائی مشکل ہے۔ ان تمام مظاہرین کا شکریہ جو چاہتے ہیں کہ ہم بحفاظت گھر واپس جائیں”۔

میران نے آباد کاروں سے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کرنے کی اپیل کی، اس نے مزید کہاکہ “میری بیٹیوں کو لے آؤ تاکہ میں انہیں ٹی وی پر دیکھ سکوں۔ اب تم سے ہر ممکن کوشش کرو تاکہ ہم جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ نیتن یاہو کے حامیوں کو ہماری کوئی پرواہ نہیں، وہ ہمیں مرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں”۔

اسرائیلی قیدی نے ان اسرائیلی قیدیوں کو بھی پیغام بھیجا جنہیں پہلے تبادلے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا گیا تھا اس نے کہا کہ “میں یہاں سے جانے والے تمام قیدیوں سے کہتا ہوں کہ وہ باہر جا کر مظاہرہ کریں اور میڈیا سے بات کریں، تاکہ تمام لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم کتنی مشکل میں ہیں۔ ہم مسلسل بمباری کے خوف میں ہیں، جلد از جلد ایک معاہدہ ہونا چاہیے تاکہ ہم تابوت کی شکل میں واپس نہ جائیں”۔

اس نے کہا کہ “نیتن یاہو پر یقین نہ کریں۔ فوجی دباؤ صرف ہمیں مار ڈالے گا۔ اب صرف ایک معاہدہ ہی ہمیں واپس لائے گا”۔

قیدی نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے نیتن یاہو پر ڈیل مکمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ سے اپیل کریں کیونکہ وہ دنیا میں واحد طاقتور شخص دکھائی دیتے ہیں جو نیتن یاہو پر معاہدے پر رضامندی کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

میراں نے انہیں فراہم کی جانے والی خوراک کی کم مقدار کے بارے میں بھی بتایا”۔ اس نے کہا کہ اغوا کاروں نے مجھے بتایا کہ کراسنگ بند ہیں اور کوئی خوراک یا سامان اندر نہیں آ رہا ہے۔ اس وجہ سے ہمیں پہلے سے کم خوراک مل رہی ہے”۔

اس نے یہ کہتے ہوئے پیغام کا اختتام کیاکہ “نیتن یاہو، ڈرمر، سموٹرچ، بین گویر آپ 7 اکتوبر کے پیچھے ہیں۔ آپ کی وجہ سے میں یہاں ہوں، آپ کی وجہ سے ہم سب یہاں ہیں۔ آپ ریاست کے خاتمے کا سبب بنیں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan