مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل یتزحاک برک نے کہا ہے کہ قابض حکومت کا وزیر اعظم اسرائیل کو انحطاط کی ایک طویل جنگ کی طرف لے جا رہاہے۔ جب کہ اسرائیلی عوام دلدل میں ڈوبے ہوئے ریوڑ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں اور یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ اس کے سامنے کیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کے سابق میجر جنرل یتزحاک برک نے نیتن یاہو کو جدید دور کے بار کوچبا کے طور پر بیان کیا جو اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، جس طرح بار کوچبا نے کیا،اس کی قیادت میں لاکھوں یہودی مارے گئے اور باقی ماندہ جلاوطنی میں چلے گئے۔ یہاں نیتن یاہو یہی کچھ کررہا ہے‘‘۔
برک نے ’ہارٹز‘ اخبار کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا کہ یہ تینوں اسرائیل کو عدم استحکام کی ایک مسلسل جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں جو معیشت، قومی لچک، دنیا کے ساتھ تعلقات اور قومی سلامتی کو تباہ کر رہی ہے۔ ایسی جنگ میں جس کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا نہ ہی قیدیوں کی رہائی کی جا سکی، نہ ہی بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی ہوئی نہ ہی حماس کی تحریک کا خاتمہ اور نہ ہی حزب اللہ کو شکست دی جا سکی۔
انہوں نے اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا۔ نہ ہی حزب اللہ، نہ یمن میں انصار اللہ گروپ کو شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ایران کو شکست دے سکتا ہے۔ جنگ جاری رہنے سے اسرائیل کو شکست ہو گی، کیونکہ اس نے دنیا کو کھویا، معیشت تباہ کردی، اپنی فوج کو کھو دیا ہے، جو خاک میں بدل چکی ہے اور اپنی قومی اور سماجی طاقت کو اس حد تک کھو دیا ہے جو خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے۔
برک نے متنبہ کیا کہ اسرائیلیوں کو یہ سمجھنے میں بہت دیر ہو سکتی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں “دہشت گردی” کو ختم نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ عرب ممالک کو شکست دے سکتے ہیں۔ اس لیے انہیں صحیح کام کرنا چاہیے کہ وہ جنگ کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں انہیں احساس ہے کہ انہیں امریکہ اور دوسرے دوست ممالک کی مدد سے اپنی قومی صلاحیتوں کو استوار کرنا ہوگا۔ ایسے اتحادوں کو تعلقات قائم کرنا ہوں گی جو انہیں آنے والے کئی سالوں تک زندہ رہنے کا موقع فراہم کریں تاکہ ان کے پاس ایسا نہ ہو کہ ہم کہیں کہ “ہم جنگ جیت گئے، لیکن ہم نے اپنا ملک کھو دیا”۔