Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

دی ہیگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی فوجداری عدالت ’آئی سی سی‘ نے غزہ کی پٹی میں “جنگی جرائم” کے الزام میں بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا پورا یقین اور دلائل موجود ہیں کہ انہوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

عدالت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں کے احکامات دیے تھے۔

اس نے کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ سے منسوب جنگی جرائم میں بھوک کوجنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، قتل عام، ظلم و ستم اور دیگر غیر انسانی کارروائیاں جو انسانیت کے خلاف جرائم شامل ہیں۔

عدالت نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ پری ٹرائل چیمبر نے 26 ستمبر 2024ء کو اسرائیل کی طرف سے جمع کرائی گئی دو درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

پہلی درخواست میں اسرائیل نے آئین کے آرٹیکل 19(2) کی بنیاد پر عام طور پر ریاست فلسطین کی صورت حال پر عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیاتھا۔

دوسری درخواست میں، اسرائیل نے درخواست کی کہ چیمبر استغاثہ کو حکم دے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 18(1) کے تحت اپنے حکام کو تحقیقات کے آغاز کا ایک نیا نوٹیفکیشن پیش کرے۔

اسرائیل نے چیمبر سے متعلقہ کیس میں کسی بھی عدالتی کارروائی کو روکنے کے لیے بھی کہا، جس میں نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواستوں پر غور کرنا بھی شامل ہے، جو 20 مئی 2024 کو پبلک پراسیکیوشن نے جمع کرائی تھیں۔

عدالت نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ عدالت اپنے دائرہ اختیار کو فلسطین کے علاقائی دائرہ اختیار کی بنیاد پر استعمال کر سکتی ہے۔ چیمبر نے آئین کے آرٹیکل 18(1) کے تحت اسرائیل کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ چیمبر نے کہا کہ نے اسرائیل کو 2021ء میں تحقیقات کے آغاز کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ اس وقت استغاثہ کی جانب سے وضاحت کی درخواست کے باوجود اسرائیل نے تحقیقات کو ملتوی کرنے کی کسی درخواست پر عمل نہ کرنے کا انتخاب کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan