مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے عدالت کے ججوں کے پینل کے سامنے اپنی پیشی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جو ان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ ان کے اس کیس کو “ہزاروں فائلوں” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
نیتن یاہو نے عدالت سے استفسار کیا کہ قابض سکیورٹی کے وزیر یسرائیل کاٹز کو سماعتوں کے 12ویں اجلاس میں اپنی گواہی سننے کی اجازت دی جائے تاکہ عدالت کو ہفتہ وار سیشن کی تعداد تین سے کم کر کے دو کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
اپنے وکیل امیت حداد کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں نیتن یاہو نے ججوں سے کہا کہ وہ “حساس سکیورٹی کے معاملے” پر آج فوری طور پر دوپہر 12 بجے کے بعد ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کریں۔
ایک ہفتہ قبل نیتن یاہو نے درخواست کی کہ عدالت کے سامنے ان کی گواہی کے دنوں کو ہفتے میں تین بار سے کم کر کے کل دو بار کر دیا جائے، پبلک پراسیکیوشن نے ان کی درخواست پر سختی سے انکار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ “وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی وقت میں وزیر اعظم اور ملزم ہو سکتے ہیں‘‘۔
عدالت کے ججوں کے پینل نے نیتن یاہو کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “ہم وہی کہیں گے جو خود واضح ہے: مدعا علیہ نمبر 1 کی بحث کو منسوخ کرنے کی بار بار کی درخواستیں معزز عدالت کے عمل کو آگے بڑھانے کے واضح مفاد عامہ کے مطابق نہیں ہیں”۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ یہ درخواست “حساس سکیورٹی ایشو” کے عنوان سے آئی ہے، لیکن اسے نیتن یاہو کی جانب سے مقدمے کی سماعت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے‘۔
جب سے نیتن یاہو نے کرپشن کیسز میں پیشی شروع کی ہے تو اس نے منصوبہ بندی کے مطابق ہفتے میں تین بار پیشی نہیں دی۔پہلے ہفتے میں اس نے دو بار گواہی دی، دوسرے ہفتے میں اس نے ایک دن گواہی دی، تیسرے ہفتے میں اس نے ماؤنٹ ہرمون کا حفاظتی دورہ کیا اور چوتھے سے چھٹے ہفتے میں اس نے بالکل پیشی نہیں ہوا، کیونکہ اس نے پروسٹیٹ کی سرجری کروائی تھی۔
ساتویں ہفتے میں ایک جج بیمار ہو گیا اور آٹھویں ہفتے میں نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکہ کا سفر کیا۔ نویں ہفتے میں نیتن یاہو نے سماعت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت پر اجلاس میں مصروف تھی۔