Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصر نے نیتن یاہو کے الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصری وزارت خارجہ نے امریکی میڈیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیانات کو ” جھوٹے دعوے اور دانستہ طور پر گمراہ کن” بیانات قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “مصر اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ ان بیانات کا مقصد فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی صریح خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کی اہم تنصیبات بشمول ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، بجلی کے اسٹیشنوں اور پینے کے پانی کی تباہی سے توجہ ہٹانا اور شہریوں کے خلاف محاصرے اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ہے”۔

وزارت خارجہ نے مصر، اردن یا سعودی عرب میں فلسطینی عوام کی نقل مکانی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی بیان کو مصر کی طرف سے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ اس نے کہا کہ قاہرہ غزہ کے ان بہادر لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو اپنے منصفانہ اور جائز نصب العین کے دفاع کے لیے تمام تر ہولناکیوں کے باوجود اپنی سرزمین سے چمٹے ہوئے ہیں”۔

وزرات خارجہ نے 4 جون 1967 کی سرحدوں پر اپنی ریاست قائم کرنے کے فلسطینی عوام کے حق پر مبنی مصری اور عرب اصولوں کی پاسداری پر بھی زور دیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اس ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فاکس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے مصر پر الزام لگایا تھا کہ وہ غزہ کے باشندوں کو پٹی سے نکلنے سے روک رہا ہے۔ اس نے کہا کہ “کچھ سرحد محافظوں کو (کراسنگ پر) رشوت مانگتے دیکھا گیا۔ جو بہت امیر لوگ تھے وہ چلے گئے، لیکن جو لوگ جانا چاہتے تھے مگر وہ غریب ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ غزہ میں فلسطینیوں کو کہیں اور جانے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے فلسطینی پٹی سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اس نے کہا کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کو جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی فلسطینیوں کی جانب سے غزہ چھوڑنے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

امریکی حمایت سے اسرائیل نے غزہ میں 15 ماہ تک نسل کشی کی جس میں تقریباً 160,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan