گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گورنر سندھ نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا کامران ٹیسوری نے کہا مظلوم نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم۔کے مترادف ہیں، ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بربریت کا ثبوت ہے۔
فلسطینوں سے اظہار یکجہتی پرفلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نےگورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور گورنر سندھ کو فلسطینی رومال بھی پہنائی ۔