Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر رن ​​اوور حملے میں فلسطینی شہری شہید

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے قریب حوارہ چیک پوائنٹ پر قابض فوجیوں کے خلاف ایک فلسطینی نوجوان کی رن اوور کارروائی کے دوران فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں اڈے میں موجود قابض فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طوفان الاقصیٰ معرکے کے ضمن میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف 27 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی کارروائیوں میں فائرنگ کی 9 اور دیگر نوعیت کی کئی مسلح جھڑپیں، دھماکہ خیز مواد کے دھماکے، مولوٹوف کاک ٹیل حملے کیے گئے۔ اس کے علاوہ 15 مقامات پر پر سنگ باری کی گئی۔

قابض فوج نے اعتراف کیا کہ نور شمس اور طولکرم کیمپوں میں مسلح جھڑپوں کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan