Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں قاتلانہ حملے میں چار فلسطینی شہید

نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی شام قابض اسرائیلی اسپیشل فورس کے ارکان نے نابلس کے شہر میں متعدد نوجوانوں کے خلاف قاتلانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

دریں اثناء فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے نابلس شہر کے مشرقی بازار میں چار شہداء کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کیے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ قابض صہیونی فوج کے کمانڈو دستے کے ارکان نے نابلس کے وسط میں واقع مشرقی بازار کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

کارکنوں نے اس لمحے کی ویڈیو کلپس جاری کیے جب قابض فورسز نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر اس پر فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک “اسرائیلی” اسپیشل فورس نے الاقصیٰ بریگیڈز – یوتھ آف ریوینج اینڈ لبریشن کے لیڈر عصام السلاج کو بلاطہ کیمپ سے اور متعدد مزاحمت کاروں کو مشرقی علاقے میں ایک گاڑی پر گولی مار کر شہید کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan