Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رام اللہ : قابض اسرائیلی گاڑی کے قریب بم دھماکہ

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جمعہ کی شام شمال مشرقی رام اللہ کے علاقے المغير کے داخلی راستے پر صہیونی آبادکاروں کے ’’ایلون‘‘ نامی استعماری شاہراہ پر ایک قابض اسرائیلی گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد قابض اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بڑی تعداد میں پیادہ فوج کو گاؤں المغير اور اس سے ملحقہ مشرقی میدان میں تعینات کر دیا۔

اس سے قبل جمعہ کی صبح قابض فوج نے رام اللہ کی بیتونیا اور سردا کی عمارتوں پر دھاوا بولا اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں ایک زخمی بھی شامل تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایک ایسی یونٹ کا حصہ ہیں جو ابتدائی مراحل میں صہیونی بستیوں پر حملے کے لیے راکٹ تیار کر رہی تھی۔

قابض دشمن نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ ہفتے کفر نعمہ کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک راکٹ فائر کیا تھا، جس کے بعد سے قابض فوج شہر کے مختلف حصوں میں مسلسل چھاپوں اور گرفتاریوں کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق کل 81 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں جن میں انفرادی اور اجتماعی حملے شامل تھے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دو قابض اسرائیلی ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 ستمبر کے درمیان مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں تین فائرنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں اور دو چاقو حملے ریکارڈ کیے گئے۔

اسی دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوج اور اس کی گھسنے والی بکتر بند گاڑیوں پر چار بار دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔

انقلابی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے چار مختلف مقامات پر صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جو فلسطینیوں اور ان کی جائیدادوں پر قابض آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا جواب تھا۔

فلسطینی عوام اور مزاحمتی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں آبادکاروں کی چھ یلغاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

رپورٹ ’’معطی‘‘ کے مطابق اس دوران مغربی کنارے میں 59 مقامات پر جھڑپیں اور پتھراؤ کی کارروائیاں ہوئیں، جب کہ تین احتجاجی مظاہرے مزاحمت کے حق میں اور قابض اسرائیل کے جرائم کی مذمت میں نکالے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan