Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مجاھدین کے فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی واصلِ جہنم

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ کی سرزمین پر قابض اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے پیر کے روز صہیونی فوج پر بہادری سے حملہ کر کے کم از کم تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ کارروائیاں ایسی جرأت و ایثار سے لبریز تھیں کہ دشمن خود انہیں “سخت اور خطرناک حملے” قرار دینے پر مجبور ہو گیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ان جھڑپوں میں تین صہیونی فوجی مارے گئے اور دیگر شدید زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حملے قابض اسرائیل کے لیے ایسی ہزیمت بن کر سامنے آئے ہیں، جس نے اس کے عسکری وقار کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان واقعات کے دوران ایک ایسا صہیونی فوجی بھی ہلاک پایا گیا، جس کا کچھ عرصے سے کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔ وہ ایک مشکل گھات لگانے والی کارروائی کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ اسی کارروائی میں قابض فوج کی ایک بکتر بند گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس میں آگ لگنے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔

یہ سیکیورٹی واقعہ اس قدر حساس اور شدید تھا کہ قابض اسرائیلی فوج نے فوراً “ہنیبال پروٹوکول” نافذ کر دیا، جو ایسی صورتِ حال میں نافذ کیا جاتا ہے جب خدشہ ہو کہ کسی صہیونی فوجی کو زندہ پکڑ لیا گیا ہو۔ یہ پروٹوکول اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ قابض فوج اپنے فوجی کی بازیابی کے لیے ہر ممکن حد تک جائے، چاہے اس میں اپنے ہی فوجی کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

یہ چند دنوں کے اندر مزاحمتی قوتوں کی طرف سے صہیونی فوجیوں کو قیدی بنانے کی دوسری بڑی کوشش تھی، جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ قابض اسرائیل کو نہ صرف مادی بلکہ نفسیاتی محاذ پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

ادھر صفا نیوز ایجنسی نے میدانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کارروائیوں کا نشانہ مشرقی غزہ شہر میں داخل ہونے والی قابض افواج تھیں، جو غزہ میں گہرائی تک دراندازی کی کوشش کر رہی تھیں۔

ان مزاحمتی حملوں کے بعد صہیونی درندوں نے حسب روایت اپنی شکست کو چھپانے کے لیے عام شہریوں پر اندھا دھند بمباری شروع کر دی۔ مشرقی غزہ کے الشجاعیہ اور التفاح کے رہائشی علاقوں پر قابض اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹر “اپاچی” نے شدید فائرنگ کی، جبکہ فضائی اور توپ خانے کے حملے بھی تاحال جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan