Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نسل کشی کے سانحات جاری,غزہ میں شدید سردی نے چھ بچوں کی جان لے لی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حالیہ دنوں میں شدید سردی اور قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے چھ بچے شہید ہو چکے ہیں۔ ان بچوں کی اموات جاری ناکہ بندی اور بنیادی سامان کی قلت کا نتیجہ ہےکیونکہ بندی کے اعلان کے باوجود قابض صہیونی ریاست غزہ کی پٹی کے بے گھر افراد کے لیے خیمے، شیلٹرز اور گرم کپڑے لانے میں رکاوٹیں کھڑٰ کررہی ہے۔

غزہ کے فرینڈز آف پیشنٹ چیریٹیبل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید صلاح نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک اور بچہ اب بھی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

اپنی جانب سے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفارع نے وضاحت کی کہ ایک اور بچہ سردی کی وجہ سے انتقال کر گیا، جب کہ دو دیگر کیسز ہسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے ایک کا علاج کیا گیا، جب کہ دوسرا بچہ اب بھی مشکل حالات میں زیر علاج ہے۔

غزہ کے لوگ تباہ کن حالات اور جنگ کی تبا کاریوں کے باعث تباہی سے گزر رہے ہیں، کیونکہ لاکھوں بے گھر افراد کے پاس مناسب پناہ گاہ اور مناسب احاطہ نہیں ہے، جب کہ ایندھن اور حرارتی ذرائع کی تقریباً مکمل عدم دستیابی نے شدید سردی کی لہروں کی وجہ سے بچوں کی تکالیف مزید بڑھ گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی نے غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ فلسطینیوں کو نقل مکانی پرمجبور کیا، کیونکہ اس جارحیت سے غزہ کے 70 فیصد سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

قابض دشمن بدستور دسیوں ہزار عارضی ہاؤسنگ یونٹس اور بے گھر افراد کو پناہ دینے کے لیے خیموں کے داخلے میں رکاوٹ ڈالے ہوئے ہے۔ اس نے جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی مرمت کے لیے تعمیراتی سامان کے داخلے کو بھی روک رکھا ہے۔
شدید سردی اور بارش کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ پچھلی سردیوں اور موجودہ سردیوں کے دوران ایسے درجنوں بچے، بیمار خواتین اور بزرگ بنیادی ضروریات اور سردی سے بچاؤ کے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan