Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نقل مکانی کی منصوبے کو فلسطینی عوام پاوں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں :حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت تحریک [حماس] نے پیرکے روز کہا ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کے لیے رضاکارانہ نقل مکانی کا جو منصوبہ منظور کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے بات کی ہے وہ ایک مضحکہ خیز منصوبہ ہے۔ فلسطینی قوم ایسے نام نہاد منصوبوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے جو کچھ کہا ہے وہ جارحیت کو طول دینے کے لیے وہم کا بازار گرم کرنے کی کوشش ہے۔ چونکہ صہیونی قابض فوج طاقت کے مجرمانہ استعمال کے باوجود غزہ میں اپنے اعلان کردہ مقاصدد حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ اس لیے صہیونی ریاست اس طرح کے فرضی منصوبوں کا اعلان کرکے اپنی مجرمانہ دہشت گردی، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور جرائم چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس نے کہا کہ ” فلسطینی عوام نے جلاوطنی اور نقل مکانی کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلہ کن مؤقف کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی قوم کسی قسم کے نقل مکانی کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم اپنی سرزمین کے لیے لڑرہے ہیں۔

پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ دشمن کے وزیر اعظم جنگی مجرم اور شکست خوردہ “بنجمن نیتن یاہو” کے بیانات لیکود پارٹی بلاک کے اجلاس کے موقع پر (کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر رضاکارانہ ہجرت کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں) اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے۔ پی ایل او نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اس لیے وہ فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ھجرت یا راضا کارانہ نقل مکانی کی باتیں کرکے اپنی خفت چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو شکست کھاچکے ہیں اور وہ اپنی شکست چھپانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan