مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے اور وہاں پر عبادت پر عائد غیر انسانی پابندیوں کے باجود ہزاروں فلسطینیوں نے گذشتہ شب مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔
اتوار کی شام تقریباً75 ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود بابرکت مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور نماز تراویح ادا کی۔
القدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے کہا کہ “قابض حکام کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے باوجود باوجود تقریباً ستر ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر عشا اور تراویح کی نماز ادا کی”
قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے داخل ہونے سے روک دیا جب کہ مسلسل مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن سے آنے والے فلسطینیوں اور مقبوضہ شمالی فلسطین کے فلسطینی مسلمانوں کو بھی قبلہ اول تک رسائی سے روک رکھا ہے۔ اس کے باوجود پابندیاں توڑ کر فلسطینی قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب کل اتوار کو سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیما کے مطابق مذہی رسومات ادا کیں۔اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔