Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بھاری نقصانات نے دشمن کو قیدیوں کا تبادلہ قبول کرنے پر مجبور کر دیا، زیاد نخالہ

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے اگر دشمن کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز اس تبادلے کو قبول نہ کرتا۔

 فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے کہا:ہم قیدیوں کے تبادلے کے ایسے عمل کا حصہ ہیں  کہ جس میں اگر دشمن کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز اس تبادلے کو قبول نہ کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لبنان کی حزب اللہ کے ان بھائیوں کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ جنگ ​​میں حصہ لیا، اسی طرح عراق، شام اور یمن کی مزاحمت کا بھی شکریہ۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا: وہ اہداف جو دشمن نے اپنے لیے مقرر کیے تھے جن میں مزاحمت کی تباہی بھی شامل ہے، وہ اب بھی ان اہداف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ لہذا ہمیں دشمن اور اس کے اہداف کو کچلنے کے لیے جنگ جاری رکھنی چاہیے۔

النخالہ نے کہا کہ دشمن اپنی جارحیت کو مزید وحشیانہ اور مکروہ انداز میں جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے باقی قیدی افسران اور سپاہی ہمارے تمام قیدیوں کی رہائی کے بغیر آزادی کا خواب نہیں دیکھ سکیں گے۔ ہم دشمن کو اپنے تمام قیدیوں پر مشتمل ایک بڑا تبادلہ کرنے پر مجبور کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan