Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نفرت کی انتہا، متعصب اسرائیلی فوجی نے قرآن پاک نذرآتش کردیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسرائیلیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک صہیونی فوجی نے قرآن پاک کا ایک نسخہ آگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوجی نے غزہ کی پٹی میں جاری جارحیت کے دوران خود کو قرآن مجید کو آگ میں پھینکتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی۔

آکوپیشن آرمی ریڈیو نے اپنے’ایکس‘پلیٹ فارم پر 3 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شائع کیا اور واقعے کی جگہ یا تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔

کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سپاہی اپنے بائیں ہاتھ میں ہتھیار لیے ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ میں قرآن پاک کا ایک کھلا نسخہ پکڑے ہوئے ہے، پھر اسے جلتی ہوئی آگ میں پھینک رہا ہے۔

قابض فوج نے ان فوجیوں کے خلاف تعزیری اقدامات کا اعلان نہیں کیا، جنہیں قابض ریاست کی سیاسی اور عسکری سطح پر ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ نے 115,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، جن میں سے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ 10,000 کے قریب لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan