Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مذاکرات کوجنگ،قحط کےلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ھنیہ

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا جواب دینے میں دانستہ طورپر تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی ریاست ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مذاکرات کوغزہ میں جنگ جاری رکھنے کا بہانہ اختیار کرنے بہانہ نہیں بننے دیں گے۔

ہنیہ نے سوموار کو قطرکے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کا جواب دیا، جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات کے راستے پر آمادگی ظاہر کی اور بڑی سنجیدگی اور لچک دکھائی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “لیکن صہیونی دشمن اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہوا جسے تحریک کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

ہنیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنیہ نے بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کے خلاف قابض فوج کے ذریعے کیے جانے والے قتل عام کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan