غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کےعسکری ونگ سرایا القدس نے ایک اسرائیلی جنگی قیدی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا اسرائیلی یرغمالی زندہ ہے اور اسے بظاہر غزہ میں رکھا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس ویڈیو میں دکھائے گئے یرغمالی کی شناخت ساشا ترپانوو بتائی ہے۔ 28 سالہ یر غمالی میں ویڈیو میں 30 سیکنڈ کے لیے عبرانی زبان بولتا دکھیا گیا ہے۔
اسلامی جہاد کی جاری کردہ ویڈیو میں یرغمالی کو ایک ٹی شرٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فوٹیج کب بنائی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ یرغمالی روسی نژاد اسرائیلی شہری ہے۔ اسے سات اکتوبر کو کبوتز نیر اوز سے اٹھایاگیا تھا۔ اس کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی غزہ لے جایا گیا تھا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی یرغمالی نے اسرائیل میں حکومت کے خلاف اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کیا ہے۔
اس نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اور نیتن یاھو سے مایوس ہوچکے ہیں۔ مظاہرین تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج جاری رکھیں اور حکومت پر احتجاج کے ذریعے دباؤ ڈالیں۔
ابھی تک ایک سو کے لگ بھگ اسرائیلی یرغمالی غزہ میں قید ہیں۔ تقریباً پونے آٹھ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج اپنی جنگی قوت کے بل بوتے پر ایک بھی یرغمالی رہا نہیں سکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اب تک 36096 فلسطینیوں کو بمباری ، گولہ باری اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ جبکہ 80 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔