Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں مزاحمتی فورسز نے عباس ملیشیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا

جنین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنین بٹالین کے ایک رہنما نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے جاری کردہ سیاسی فیصلے کی وجہ سے کیمپ کے واقعات کو ختم کرنے سے متعلق تمام اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

مزاحمتی رہنما نے پریس بیانات میں وضاحت کی کہ “جب بھی انہیں اعلیٰ ترین حکام سے پیغامات موصول ہوتے ہیں، کہ ان کے لیے حل یہ ہے کہ یا تو فوجی مہم جاری رکھی جائے، یا مزاحمتی جنگجو اپنے ہتھیار ڈال دیں اور خود کو حکام کے حوالے کردیں‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ آپشن ہمارے اور مزاحمت کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “جنین کیمپ میں بحران کو ختم کرنے کے لیے کوئی بھی بات چیت مزاحمت کے ہتھیاروں کے علاوہ ہونی چاہیے۔ ہم اس سمیت ہر چیز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی فورسز کے زیادہ تر سپاہیوں کو واقعات کی وجہ سے؂ بٹالین کو معلومات فراہم کرنے یا مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان کی تفصیل کے مطابق 247 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا، لیکن سچ یہ ہے کہ بٹالین کے صرف 5 زخمی ارکان کو گرفتار کیا گیا، اور باقی زیادہ تر کیمپ کے رہائشی تھے یا ان کے رشہ دار تھے۔

صحافیوں کو میڈیا کوریج روکنے اور کیمپ میں داخل نہ ہونے کی دھمکیوں کے ساتھ عباس ملیشیا کی فورسز نے مسلسل دوسرے مہینے جینن کیمپ کا محاصرہ جاری رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan