بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے زوردے کر کہا ہے کہ مزاحمت جاری ہے اور اس کی قوت بحال ہوگئی ہے۔ اس کے پاس ایمان ہے جو اسے مضبوط بنانے کے قابل بناتا ہے۔
نعیم قاسم نے بدھ کے روز تہران میں عالم دین محمد تقی مصباح یزدی کے اعزاز میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ ریاست اور عالمی برادری پر حملہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان میں مزاحمتی قوتوں کو ناکام نہیں بنایا جا سکتا۔ مزاحمت نے صہیونی دشمن کو پسپا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بڑی قربانیاں دیں لیکن مزاحمت ثابت قدم رہی۔ انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ لبنانی ریاست معاہدے پر عمل درآمد کمیٹی کے ساتھ جنگ بندی پر عمل کرنے کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی ریاست کے لیے اب موقع ہے کہ وہ سیاسی عمل کے ذریعے خود کو ثابت کرے۔