Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مٹھی بھرالقسام مجاھدین کے ہاتھوں بزدل صہیونی فوج کیسے ڈھیر ہوئی؟معرکہ زیکیم کی ہوش ربا تفصیلات

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شائع ایک تحقیقاتی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ زیکیم کے معرکے میں اسلامی تحریک زاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ، “القسام بریگیڈز” کے مجاہدین نے سمندر کے راستے ایک غیر معمولی حملہ کر کے صہیونی افواج کو حیرت زدہ کر دیا تھا جسے اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے “چونکا دینے والا دھچکا” اور “بدترین عسکری ناکامی” قرار دیا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ “معاریو” کے مطابق یہ حملہ 7 اکتوبر 2023ء کی صبح اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی قیادت فلسطینی مزاحمت کی حرکات کو محض ایک تربیتی مشق سمجھ رہی تھی۔ اسی اثنا میں شمالی غزہ سے سات تیز رفتار کشتیوں پر سوار 38 القسام مجاہدین زیکیم کے ساحل کی جانب روانہ ہوئے۔ اگرچہ ایک کشتی کو اسرائیلی کوسٹ گارڈ نے دیکھ لیا مگر خطرے کی نوعیت کے مطابق بروقت کارروائی نہ کی جا سکی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان میں سے کم از کم پانچ کشتیاں ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ بعض کو سمندر میں ہی نشانہ بنایا گیا۔ 14 مجاہدین سمندر میں شہید ہو گئے، لیکن باقی مزاحمت کاروں نے زیکیم کے ساحل اور کِیبُوٹیز کے گرد مختلف مقامات پر کامیاب انخلاء کے بعد کارروائی کی، جس میں 17 صہیونی ہلاک کیے گئے، جبکہ کئی مجاہدین بھی شدید جھڑپوں میں شہید ہوئے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اگرچہ موقع پر موجود اسرائیلی فوجی تعداد میں برتری رکھتے تھے اور ان کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین سے تھامگر وہ شدید بوکھلاہٹ اور افراتفری کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے محاذ چھوڑ دیا اور شہریوں کو تحفظ دیے بغیر پسپا ہوگئے۔ بیشتر فوجیوں نے القسام کے مجاہدین کے سامنے مزاحمت سے گریز کیا، حالانکہ خطرہ واضح تھا۔

مجاہدین کی ایک ٹیم کِیبُوٹیز کی تنصیبات تک پہنچ گئی جہاں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ایمرجنسی ٹیم نے جزوی طور پر مزاحمت کی، تاہم اسرائیلی نیوی کی جانب سے بجایا گیا خطرے کا الارم شہریوں کو کچھ تیاری کا موقع دینے میں مؤثر ثابت ہوا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی دفاعی نظام میں موجود سکیورٹی خلا کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی نیوی اور غزہ میں موجود شمالی بریگیڈ کے درمیان حملے کے آغاز سے 40 گھنٹے تک کوئی رابطہ نہیں رہا، جس سے میدانِ جنگ میں کمانڈ اور کوآرڈینیشن مکمل طور پر مفلوج ہو گئی۔

ایک اور ہولناک انکشاف یہ ہوا کہ سات صہیونی فوجیوں کی لاشیں زیکیم کے ساحل پر ایک پناہ گاہ میں پورے ایک ہفتے تک پڑی رہیں، جنہیں نہ تو ہٹایا گیا اور نہ ہی ان کا کوئی ذکر کیا گیا، جو کہ اس سارے آپریشن کے دوران ہونے والی انتظامی اور عسکری ناکامی کی کھلی علامت ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی علاقائی بٹالین کا کمانڈر اس وقت موجود ہی نہیں تھا، جبکہ نیوی کے اشدود بیس کے کمانڈر نے ساحل سے آپریشن سنبھالنے کی کوشش کی، مگر زمینی سطح پر کسی قسم کی ہم آہنگی موجود نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران چار مزاحمت کار ایک اسرائیلی فوجی گاڑی میں سوار ہو گئے، جبکہ چھ دیگر کِیبُوٹس کی طرف پیدل روانہ ہوئے۔ قابض اسرائیلی جنگی جہازوں نے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ جاری رکھی، مگر اس کے باوجود مزید مزاحمت کار علاقے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان جھڑپوں کے دوران ایک “شاباک” ایجنٹ مارا گیا، جبکہ “ماجلان” یونٹ کا ایک افسر جو میدان میں اپنے گھر سے آیا تھا مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر حملے کے ایک حصے کو روکنے میں کامیاب رہا۔

آنے والے دنوں میں زیکیم کے اطراف جھڑپیں جاری رہیں بعض مزاحمت کاروں نے دوبارہ ساحل کے ذریعے غزہ واپسی کی کوشش کی۔ ایک جھڑپ کے دوران “ماجلان” یونٹ کے تین اہلکار ہلاک ہوئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مجاہدین کافی دیر تک علاقے میں موجود رہے۔

تحقیقات کے اختتام پر سفارش کی گئی کہ ساحلی کارروائیوں کے لیے ایک نئی زمینی یونٹ تشکیل دی جائے، جس میں نیوی کے ایسے اہلکار شامل ہوں جو زمینی لڑائی کی تربیت رکھتے ہوں تاکہ فلسطینی مزاحمت کے ذریعے بے نقاب ہونے والی خطرناک خامیوں کو ختم کیا جا سکے۔

عبرانی اخبار “معاریو” نے رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ معرکہ زیکیم محض ایک سکیورٹی واقعہ نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک موڑ تھا جس نے اسرائیلی فوجی نظریے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس نے یہ ثابت کیا کہ فلسطینی مزاحمت فیصلہ کن حکمت عملی، جرات اور شجاعت کے ساتھ، حساس ترین فوجی مراکز کو چیلنج کر کے اسرائیل کی دفاعی لائن میں گھسنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan